Source : Yahoo

نواز شریف ،مریم کی رہائی کے بعد حنیف عباسی سے متعلق بھی اہم خبر
25 ستمبر 2018 (23:34) 2018-09-25

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں ضمانت اور سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور کر لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عبدالراحمان لودھی کی سربراہی میں قائم ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی اپیلوں کی سماعت کیلئے منظور کر تے ہوئے ٹرائل کورٹ سے مقدمے کا سارا ریکارڈ طلب کر لیاہے ۔دورکنی بینچ میں جسٹس شاہد مبین بھی شامل ہیں ۔

عدالت نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے اے این ایف کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں یاد رہے کہ حنیف عباسی کو ٹرائل کورٹ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں عدالت سے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا تاہم ان کچھ دنوں کے بعد نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر بھی ایون فیلڈریفرنس فیصلے میں اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے شریف فیملی کے تینوں افراد کی ضمانتیں منظور کر تے ہوئے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کر دیاہے ۔


ای پیپر