دلیپ کمار کو دو ہفتے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
25 ستمبر 2018 (16:24) 2018-09-25

ممبئی: شہنشاہ جذبات کہلائے جانے والے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو دو ہفتوں بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ دلیپ کمار کو رواں ماہ پانچ ستمبر کو سینے میں درد اور نمونیا کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں انہیں دو ہفتوں تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

سپتال میں داخل ہونے کے بعد ابتدائی تین دن تک دلیپ کمار کی حالت انتہائی خراب تھی، تاہم چوتھے روز ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ لیجنڈ اداکار دلیپ کمار گذشتہ ایک دہائی سے بیمار اور کمزور ہیں، انہیں متعدد بار سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بخار اور دیگر بیماریوں کے باعث اسپتال داخل کرایا جاتا رہا ہے۔علاوہ ازیں بڑھتی عمر کے ساتھ انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی ہونے لگے ہیں۔


ای پیپر