ماضی میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار رکھا گیا : عثمان بزدار
25 ستمبر 2018 (14:16) 2018-09-25

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار رکھا گیا ، ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار دے گی اور ان پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھے گی۔

پنجاب کے نئے مجوزہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلدیاتی اداروں کو بے اختیار رکھا گیا ،نئے بلدیاتی نظا م کے تحت عوام کوریلیف ملے گا، اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح پرمنتقل کیے جائیں گے،ہماری حکومت بلدیاتی نمائندوں کو اختیار د یگی اور ان پر چیک اینڈ بیلنس بھی رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں فرسودہ بلدیاتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، عوام کے نمائندے عوام کو جوابدہ ہوں گے، بلدیاتی اداروں کو مضبوط اور فعال بنایا جائے گا۔


ای پیپر