فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ: پاکستان نے فائنل کھیلنا ہے تو بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا
25 ستمبر 2018 (14:10) 2018-09-25

دبئی: ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کیلئے ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال آ گئی، بھارت سے مسلسل دو شکستیں کھانے والی گرین شرٹس بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ میں کل مقابلہ کرے گی۔

پاکستان نے فائنل کھیلنا ہے تو بنگلہ دیش کو ہرانا ہوگا۔ اہم میچ کل ابوظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے ہو گا۔ سپر فور مرحلے میں پاکستانی ٹیم ایک فتح اور ایک ہار کے بعد دو پوائنٹس بنا کر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کا آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن ہوگا جس میں قومی کھلاڑی بیٹنگ اور خاص طور پر فیلڈنگ پریکٹس کریں گے۔ بھارت اور افغانستان کے خلاف میچز میں ڈراپ کیچز کی غلطیوں کو دور کرنے کی ڈرِلز ہوں گی۔


ای پیپر