فوٹوبشکریہ فیس بک

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اینکر کو آئینہ دکھا دیا
25 ستمبر 2018 (12:58) 2018-09-25

اسلام آباد: پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارتی اینکر کو آئینہ دکھا دیا۔

انڈین اینکر نے سوال کیا کہ دہشت گردی کے بارے میں آپ کیا کہیں گے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی ایک سنگین مسئلہ ہے ہمارا ماننا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے۔

پاکستان میں کلبوشن یادیو کی بلوچستان میں جعلی بھارتی پاسپورٹ کے ساتھ گرفتاری بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہے۔ بھارتی اینکر نے سوال کیا کہ آپ برہان وانی کو گلوریفائی کریں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ جی بالکل اصل مسئلہ کشمیر ہے، ہم ہر کشمیری کی آزادی کے حق میں لڑنے والے کو گلوریفائی کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے مودی کی کرپشن کا پول بھی کھول کر رکھ دیا، کہا کہ مودی کے لیے رافیل ڈیل پاناما ڈیل بن گئی ہے۔ جس طرح نواز شریف جیل گئے مودی بھی جائیں گے۔


ای پیپر