فوٹوبشکریہ فیس بک

منی لانڈرنگ کیس: زرداری، فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش
25 ستمبر 2018 (12:02) 2018-09-25

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور اور انور مجید سمیت دیگر ملزمان بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔ کہا سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے، جس پر انور مجید کے وکیل بولے عدالت نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے، دلائل دینے سے نہیں۔

اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں پھر فیصلہ کرینگے۔ وکلا ملزمان نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے۔ ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔ کیس کی مزید سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔


ای پیپر