فوٹوبشکریہ فیس بک

مذاکرت سے منہ پھیرنے والی مودی سرکار آبی جارحیت پر اتر آئی
25 ستمبر 2018 (11:24) 2018-09-25

اسلام آباد: مذاکرت سے منہ پھیرنے والی مودی سرکار کی آبی دہشتگردی، بنا بتائے رات گئے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا۔ چناب، راوی، جموں اور دیگر دریاؤں میں سیلابی ریلے بڑھنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق قصور کا روہی نالہ آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، کئی دیہات زیر آب آنے سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی ڈوب گئیں۔ پسرور کے نالہ ڈیک میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے کئی دیہات سے رابطہ کٹ گیا۔

فلڈ کنٹرول روم کے مطابق دریائے راوی جسٹر کے مقام پر پانی کا بہاؤ 59 ہزار 200 کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں سیلابی ریلا قادرآباد بیراج کے مقام پر پہنچ گیا جہاں پانی کی آمد 97 ہزار پانچ سو جبکہ اخراج 75 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر عدنان ارشد اولکھ کے مطابق سیلابی ریلا سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لئے تمام محکمے الرٹ ہیں۔


ای پیپر