پاک ٗ بھارت کشیدگی کا اثر کرکٹ پر نہیں پڑے گا : چیئر مین پی سی بی
25 ستمبر 2018 (11:22) 2018-09-25

دبئی: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی موجودہ صورت حال کا کرکٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے، بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں، پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر ممالک سے مل کر پاکستان آنیکی بات کروں گا ۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ سے رابطے میں ہے۔احسان مانی نے کہا کہ وہ کبھی بھارتی بورڈ کے خلاف نہیں رہے اور نا ہی اس کی حمایت کی، بھارتی بورڈ کیلئے دروازے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ ٹی ٹین لیگ سے پریشان ہیں، انتظامیہ کا علم نہیں نا پیسے کا معلوم ہے کہ کہاں سے آرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین لیگ کی تمام صورتحال سے وہ آگاہ کریں گے، فکسنگ کی وجہ سے ایسی لیگ سے پہلے کھلاڑیوں کو کور کرنا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں اب سیکورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، آئی سی سی میٹنگ میں دیگر تمام ممالک سے مل کر پاکستان آنیکی بات کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ ابھی تمام معاملات خود دیکھ رہا ہوں، جہاں تبدیلی ضروری ہوگی کریں گے۔احسان مانی نے کہا کہ پی سی بی کی کوشش ہے کہ پاکستان کسی بھی ملک سے تین ٹیسٹ سے کم نہ کھیلے۔


ای پیپر