فوٹوبشکریہ فیس بک

پی ٹی آئی کے وزیرایکسائز حافظ ممتاز اپنوں کو ہی نوازنے لگے
25 ستمبر 2018 (10:38) 2018-09-25

لاہور: نئے پاکستان کا خواب، پاکستان تحریک انصاف کے وزیرایکسائز حافظ ممتاز اپنوں کو ہی نوازنے لگے۔ نیو نیوز صوبائی وزیر کے اپنوں کو نوازنے کی کہانی منظر عام پر لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے قریبی رشتہ دار کے 32 لاکھ کے ٹیکس کو صوبائی وزیرایکسائز نے 9 لاکھ میں تبدیل کرا دیا۔ نیو نیوز نے ٹیکس میں خرد برد کی دستاویزات حاصل کر لی۔

صوبائی وزیر حافظ ممتاز کے قریبی عزیزوں کی پراپرٹی کی قیمت کروڑں میں لیکن ٹیکس اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

صوبائی وزیر کا قریبی عزیز عبدالحمید گجر نامی شہری حافظ ممتاز کے منسٹر بننے سے پہلے تقریبا 32 لاکھ روپے ٹیکس دیتا تھا جو سے کم ہو کر تقریبا 9 لاکھ روپے رہ گیا۔


ای پیپر