فوٹوبشکریہ فیس بک

بجلی کے نرخ بڑھانے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بیٹھک آج ہوگی
25 ستمبر 2018 (10:02) 2018-09-25

اسلام آباد: گیس بم کے بعد بجلی بم !!! تبدیلی سرکار ایک کے بعد دوسرا بم گرانے کیلئے تیار، فی یونٹ چار روپے تک اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے نرخ بڑھانے کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی بیٹھک آج ہوگی، اجلاس میں عوام پر 400 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی حکمت عملی فائنل ہو گی۔

اضافہ گزشتہ تین سال کے بقایا جات کی مد میں وصول کیا جارہا ہے۔ حکومت اضافے کا آدھا بوجھ سبسڈی کی صورت میں خود برداشت کرسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ صارفین سے خالص پن بجلی کی مد میں 180 ارب روپے وصول کرنے کی بھی تجویز ہے۔ ای سی سی ایل این جی ٹرمینلز سے متعلق رپورٹ کا بھی جائزہ لے گی۔


ای پیپر