سکرین شوٹ

ن لیگ کا نواز شریف کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ
25 اکتوبر 2019 (09:21) 2019-10-25

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر چھ ہزار ہونے کی اطلاعات ہیں۔ عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے اپنے قائد کے بیرون ملک علاج کیلئے طبی ماہرین سے رابطہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے محمد نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کے حوالے سے پوری قوم تشویش میں مبتلا ہے۔ ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار چھ ہزار کی تشویشناک سطح تک گر چکی ہے۔ طبی معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ کی تجویز کردہ ادویات اور انجکشن نواز شریف کو دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ میاں نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس، طبی کیفیت اور عارضے کی تفصیل بیرون ملک ماہرین کو بھجوا دی گئی ہیں۔ شریف خاندان اور پارٹی صدر شہباز شریف نے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔


ای پیپر