سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد بیٹے سے متعلق بھی بڑی خبر آگئی
25 اکتوبر 2018 (23:17) 2018-10-25

ریاض:ترکی کے سفارتخانے میں قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بڑے بیٹے صلاح خاشقجی نے سعودی عرب چھوڑدیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صلاح خاشقجی بدھ کو سعودی عرب سے روانہ ہوا تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایاکہ صلاح خاشقجی سعودی عرب سے کہاں گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈائریکٹر ہیومن رائٹس واچ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی کا بیٹا اہل خانہ سمیت سعودی عرب سے واشنگٹن روانہ ہو گیا، صلاح خاشقجی سفری پابندی ختم ہونے کے بعد امریکا روانہ ہوئے ہیں، حالیہ مہینوں کے دوران ا±ن کے سعودی عرب چھوڑنے پر پابندی تھی۔


ای پیپر