Source : Social Media

پچاس لاکھ گھر بڑا ہدف ، چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے‘ وزیراعظم
25 اکتوبر 2018 (19:10) 2018-10-25

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہم 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بڑا ہدف ہے اور اس کے لیے چین سے بھی سرمایہ کاری لائیں گے‘ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہماری نوجوان آبادی ہے اور ہمیں نوکریوں کی ضرورت ہے، ہماری حکومت کی پالیسی سیدھی ہے، سرمایہ کاری اور کاروبار کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انہیں دور کرنا ہمارا کام ہے کیونکہ کاروبار کرنا جتنا آسان ہوگا، اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، اس سے روزگار بڑھے گا اور ہم لوگوں کو غربت سے نکال سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دنوں میں چین جارہے ہیں، کوشش ہے کہ سی پیک کے نیچے بننے والے پراجیکٹ میں جوائنٹ ایڈونچر کیا جائے، اس سے پاکستان میں سرماریہ کاری ہوگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چائنا سے ہمارا سرمایہ کاری اور کاروبار کا رشتہ سی پیک کے ذریعے آگے بڑھے گا، جو ہماری حکومت کا ویژن ہے، پاکستان ایسا ملک بنے گا اس سے بیرون ملک نوکری کے لیے جانے والوں کو واپس بلائیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چین سے ہاوسنگ کے شعبے پر بھی بات ہوگی، ہم عام انسانوں کے لیے 50 لاکھ گھر بنارہے ہیں جو بہت بڑا ہدف ہے تاکہ اسے آسان قسطوں پر دیں، اس کے لیے بھی سرمایہ کاری لائیں گے۔


ای پیپر