مہاراجہ رنجیت سنگھ کی ملکہ مہارانی جنداں کور کا ہار لندن میں نیلام ہو گیا
25 اکتوبر 2018 (16:01) 2018-10-25

لندن :سکھ سلطنت کے بانی مہاراجہ رنجیت سنگھ کی حسین و جمیل بیوی اور سکھوں کے دورِ حکومت میں لاہور کی آخری ملکہ مہارانی جنداں کور کا ہار لندن میں نیلام ہو گیا ۔زمرد اور چھوٹے موتیوں کا خوبصورت ہار جو پہلے کبھی مہارانی کے گلے کی زینت تھا ، لندن کی سرزمین پر 187000 پاؤنڈز یعنی ایک کروڑ ستر لاکھ روپے میں نیلام ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق کتوں کے رکھوالے کی بیٹی سے شمالی ہندوستان کی سب سے زیادہ طاقتور مہارانی بننے والی جنداں کور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی دس بیویوں میں سے آخری اورسب سے لاڈلی تھیں ۔ ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ راجہ کے مرنے کے بعد یہ واحد بیوی تھیں جنہیں شوہر کی موت کے بعد ستی نہیں کیا گیا تھا۔

یہ ہار لاہور کے قیمتی خزانوں میں سے ایک ہے جسے لندن کے نیلام گھر 'بونہم اسلامک اینڈ انڈین آرٹ سیل کا حصہ بنایا گیا تھا۔فروخت کے لئے پیش ہونے والے دیگر سکھ خزانوں میں سے ایک پنجاب کے شیر، مہاراجہ رنجیت سنگھ کے لئے خاص تیار کی گئیسونے کے دھا گے کی کڑھائی سے بنی مخملی چمڑے کی بنی نیام بھی شامل تھی جو ایک لاکھ پاونڈز میں نیلام ہوئی۔


ای پیپر