لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی
25 اکتوبر 2018 (15:30) 2018-10-25

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ،عدالت نے اساتذہ کو بھی دوران ڈیوٹی سگریٹ نوشی نہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔


  لاہور ہائیکورٹ میں کے جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے حکم دیا کہ تعلیمی اداروں میں سگریٹ فروخت کرنے والے کیفے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں سرعام سگریٹ فروخت کیے جا رہے ہیں، عدالت تعلیمی اداروں میں اسگریٹ فروخت کرنے اور سگریٹ پینے پر پابندی عائد کرے۔


ای پیپر