فوٹوبشکریہ فیس بک

اپوزیشن جب بات کرنے کی تمیز سیکھ لے گی تب بات کریں گے: چوہدری پرویز الٰہی
25 اکتوبر 2018 (11:35) 2018-10-25

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن جب بات کرنے کی تمیز سیکھ لے گی تب بات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ایک بچہ اگر ضدی ہے تو اسے ضد کرنے دیں۔ اسمبلی میں آج سے پہلے کسی نے کسی کا گریبان نہیں پکڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی قائم کر دی ہے جو تمام منصوبوں کی تحقیقات کرے گی۔ شہباز شریف کی نالائقی کے باعث تیار ہسپتال فعال نہیں ہوسکے۔ حکمرانوں کی نیت ٹھیک ہو تو اللہ کی طرف سے مدد آتی ہے۔

40 کالجز تیار تھے مگر انہیں ابھی تک فعال نہیں کیا گیا، گزشتہ منصوبوں میں بدعنوانیوں کے انکشافات ہوئے ہیں۔ جب میں وزیراعلیٰ پنجاب بنا تب خزانہ خالی تھا۔


ای پیپر