فوٹوبشکریہ فیس بک

سابق صدر باراک اوبامہ، ہیلری کلنٹن سمیت اہم رہنماؤں کے گھروں کے باہر خطوط سے بم برآمد
25 اکتوبر 2018 (09:56) 2018-10-25

نیویارک: امریکا میں خط، بم بن گئے۔ سابق صدر باراک اوبامہ، ہیلری کلنٹن سمیت اہم رہنماؤں کے گھروں کے باہر خطوط سے بم برآمد ہوگئے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی عمارت کو بھی مشکوک پیکٹ کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا۔ نیویارک کے میئر نے واقعات کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کیلئے تمام ریاستی ذرائع استعمال کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیویارک میں سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی رہائش گاہ کے لیٹر بکس سے خط میں بم نکل آیا۔ ابھی اطلاع آئی تھی کہ باراک اوبامہ اور سابق اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر کو بھی ملتے جلتے بم کا انکشاف ہوگیا۔ بموں کا سلسلہ سیاسی رہنماوں تک ہی محدود نہ رہا معروف نشریاتی ادارے سی این این کو بھی مشکوک پیکج کی اطلاع پر خالی کرالیا گیا۔ نیویارک کے میئر نے واقعات کو دہشت گردی قرار دیدیا۔

ہیلری کلنٹن کہتی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں امریکیوں کو متحدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر اور نائب صدر مائیک پینس نے واقعات کی مذمت کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں رہنماؤں کو دھماکا خیزمواد کے پارسل ملنا امریکی جمہوریت پرحملہ ہے۔ معاملےکی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔


ای پیپر