Maradona died, legendary Footballer, Argentine
کیپشن:   فائل فوٹو
25 نومبر 2020 (22:07) 2020-11-25

بیونس آئرس : غیرملکی میڈیا کےمطابق ارجنٹینا   کے لیجنڈری فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے ۔ حال ہی میں میراڈونا کا دل کا آپریشن کا ہوا تھا۔ 

میڈیارپورٹس کےمطابق دل کادورہ میراڈونا کی موت کاسبب بنا۔ ساٹھ  سالہ فٹ بالر کی قیادت میں ارجنٹینا نے  1986کاورلڈکپ جیتا تھا۔میراڈونا کاشمار تاریخ کے عظیم ترین فٹبالرز میں کیاجاتا ہے۔انہوں نے 1977سے 1994تک ارجنٹینا کی نمائندگی کی۔

انہوں نے 91انٹرنیشنل میچز میں 34گول کیے۔ انہوں نے بوکاجونیرزاوربارسلوناسمیت کئی کلبزکی نمائندگی بھی کی ۔وہ  ارجنٹینا کے کوچ بھی رہے ۔

ارجنٹائن کے صدر فرنانڈیز نے عظیم فٹبالر کی موت کے بعد ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ برازیل کے عظم فٹبالر پیلے نے بھی میراڈونا کی وفات پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ 


ای پیپر