LOC, Indian Army, Pakistan Army , ISPR
کیپشن:   بھارتی فوج جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بناتی ہے: فائل فوٹو
25 نومبر 2020 (21:46) 2020-11-25

راولپنڈی : بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 33 سال کا عنصر شہید ہو گیا۔ 

آئی ایس پی کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار خلاف ورزی کرتے ہوئے باگسڑ سیکٹر میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 33 سال کا عنصر شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انصر موٹر سائیل پر گھر جا رہا تھا کہ بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے اسے شہید کر دیا۔ شہید ہونے والا عنصر 3 بچوں کا باپ تھا۔ 

خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب بھارتی فورسز نے ایل او سی پر سیز فائر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہو۔ بھارت نے آج سے پہلے 2 ہزار 820 بار ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔ 2 دن پہلے بھی بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی خلاف ورزی کی گئی اور فائرنگ کرتے ہوئے 4 سالہ بچی کو شہید کر دیا۔ پاکستان نےاس پر شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بھارت کے سینیئر سفارتکار کو اسلام آباد میں دفترِ خارجہ طلب کیا ۔بھارتی فورسز کی آج کی ایل او سی کی خلاف ورزی کو شامل کیا جائے تو بھارت 2 ہزار 8سو 21ویں بار ایل او سی کی خلاف ورزی کر چکا ہے۔ 


ای پیپر