maryam aurangzeb,strange incident,fan,hand,shoulder
25 نومبر 2020 (20:12) 2020-11-25

لاہور :مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کے ساتھ آج کے عجیب واقعہ پیش آ گیا جب ان کے ایک مداح نے آکر ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی اور جب وہ تصویر بنوانے کیلئے پوز بنا کر کھڑی ہوئی تو مداح نے ان کے قریب ہو کر بڑے آرام سے ان کے کندھے پر ہاتھ رکھ لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں آج مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب ایک بہت عجیب واقعہ کا شکار  ہوئیں ۔ وہ میڈیا کے نمائندوں کے بعد اپنی کار کی طرف جانے ہی لگی تھیں کہ ایک مفلوک الحال شخص نے انہیں آواز دی ’’ باجی ! ایک تصویر کھنچوانی ہے‘‘۔مریم اورنگزیب کو اس موقع پر  دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہ تذتذب کا شکار ہیں کہ کار کی جائیں یا تصویر کھنچوائیں۔ لیکن وہ تصویر کھنچوانے کیلئے رک گئیں۔

یہ شخص مریم نواز شریف کے ساتھ آکر کھڑا ہو گیا مگر مزے کی بات یہ ہے کہ اس موقع پر اس شخص کے ہاتھ میں کوئی کیمرہ بھی نہ تھا ۔ یہ دونوں سامنے کی طرف دیکھنے لگے جبکہ اس موقع پر کوئی تصویر کھینچنے والا موجو د نہ تھا۔ اسی اثنا میں اس شخص نے مریم اورنگزیب کے کندھے پر بڑی بے تکلفی سے ہاتھ رکھ لیا جیسے وہ انہیں پہلے سے جانتا ہو یا بہت بے تکلف۔

مریم اورنگزیب اس صورتحال پر ایک لمحے کے جھجھکی اور پھر ان کی سکیورٹی نے آکر معاملہ سنبھالا اور اس شخص کو کھینچ کر دوسری طرف کردیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے اور ایک نئی بحث کا آغاز بھی ہو گیا ہے کہ کیا مریم اورنگزیب کے ساتھ ہونے والا یہ واقعہ جنسی ہراسانی میں شمار ہوتا ہے یا ایک بے ضرر سی شرارت سمجھا جا سکتا ہے۔ 


ای پیپر