Maryam Aurangzeb, PML-N, Nawaz Sharif, Shahbaz Sharif
کیپشن:   فائل فوٹو, Maryam Aurangzeb
25 نومبر 2020 (18:50) 2020-11-25

لاہور : مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہا کہ سیاسی انتقام میں اندھی سلیکٹیڈ  حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کر رہے۔ آج سلیکٹیڈ وزیراعظم یہی معلوم کرنے لاہور آئے ہیں کہ کہیں  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہ کر دیا گیا ہو۔ 

تفصیلات کے مطابق جاتی عمرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ یہ وہ حکومت ہے جس نے ڈھائی سال میں سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اس کیس میں جیل میں رکھا گیا ہے جس میں کرپشن کا کوئی نام و نشان تک نہیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان یہ اطلاعات بھیج رہے ہیں کہ پیرول پر چند گھنٹے قبل رہا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی وفات کو 3 روز گزر گئےلیکن  شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بچوں پر چوری کا مقدمہ درج کر کے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم کے جلسوں سے  عوام کا نالائق اور ووٹ چوروں کے خلاف فیصلہ آ گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا جسد خاکی جمعہ کو لندن سے روانہ ہو گا اور ہفتہ کی صبح لاہور پہنچے گا۔

خیال رہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر اتوار کے روز انتقال کر گئی تھیں ۔ وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا تھیں اور انہیں الزائمر بھی کئی سال سے تھی۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے سینے میں شدید انفیکشن ہو گیا اور وہ کئی دنوں سے لندن کے پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنی والدہ کی میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں بلکہ لندن میں ہی اپنی والدہ کی نماز جنازہ پڑھ لیں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ان دنوں جیل میں ہیں اور حکومت پنجاب انہیں اپنی والدہ کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے  5 دن کیلئے پیرول پر رہائی کی  اجازت دیدی ہے۔ 


ای پیپر