آئی سی سی کا دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان , مصباح اور یاسر شاہ بھی شامل

کیپشن: فائل فوٹو
25 نومبر 2020 (18:13) 2020-11-25
اسلام آباد: آئی سی سی نےدہائی کےبہترین کھلاڑیوں کےلیےنامزدگیوں کااعلان کردیا. دہائی کےبہترین ٹیسٹ کرکٹرزمیں پاکستان کےیاسرشاہ بھی نامزد ہوئےہیں . مصباح الحق کو اسپرٹ آف دی کرکٹ ایوارڈ کےلیےنامزد کیاگیاہے۔
آئی سی سی نے ماہرین اورشائقین کی آرا کی بنیاد پر کھلاڑیوں کونامزدکیا. ایوارڈ جیتنےوالے کھلاڑیوں کااعلان آئندہ ماہ کیاجائےگا،ایوارڈزکےلیےتینوں فارمیٹس کی مجموعی پرفارمنس پرمشتمل کرکٹرآف دی ڈیکیڈ کےعلاوہ ٹیسٹ ،ون ڈےاورٹی ٹوینٹی کی کیٹگریزبنائی گئی ہیں ۔