عامر لیاقت طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے گھر منتقل

اسلام آباد:نامور ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پیغام جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں اور خصوصا طوبیٰ عامر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت اللہ پاک کے فضل و کرم سے پہلے سے بہتر ہے اور اب وہ ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ طوبیٰ عامر اور عامر لیاقت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عامر لیاقت کی حالت کافی بگڑ گئی تھی اور وہ کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ طوبیٰ عامر نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی۔
ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں جن میں وہ ہسپتال کے بستر پر لیٹے دکھائی دیے اور ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو ڈرپ اور نیبولائزر لگا ہوا ہے جبکہ وہ دکھنے میں کافی کمزور دکھائی دے رہے ہیں۔