6 Major Generals promotion , Former DG ISPR Asif Ghafoor promoted to Lieutenant General
کیپشن:   فوٹو/فائل
25 نومبر 2020 (13:13) 2020-11-25

راولپنڈی:سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو  لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق  6 میجر جنرلز کو  لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی  دے گئی ہے جن میں آصف غفور بھی شامل ہیں۔

ترقی پانے والوں میں  میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر شامل ہیں جبکہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر شامل ہیں ۔

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد علی ، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل سلمان فیاض غنی بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جگہ رواں سال جنوری میں میجر جنرل بابر افتخارکو پاک فوج کا ترجمان مقرر کردیا گیا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار اس سے قبل ملتان میں ایک ڈویژن کی کمان کررہے تھے جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو اوکاڑہ میں ڈویژن کی کمان سونپی گئی تھی ۔


ای پیپر