PPP leader Ahmed Mukhtar passed away, Bilawal Bhutto, Shah Mehmood Qureshi expressed regret
کیپشن:   انھیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر دفاع کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی.فوٹو/فائل
25 نومبر 2020 (12:44) 2020-11-25

لاہور:سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھی اور سابق وزیردفاع اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چودھری احمد مختار انتقال کر گئے ہیں۔

مرحوم اہم حکومتی عہدوں پر تعینات رہے۔ انھیں پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزیر دفاع کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ چودھری احمد مختار کا تعلق گجرات کے سیاسی گھرانے سے تھا۔

چودھری احمد مختار نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے جنرل سیکرٹری کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دیں۔

احمد مختار کے انتقال پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری احمد مختار ایک ثابت قدم و تجربہ کار رہنما اور پارٹی کا سرمایہ تھے،ان کے انتقال سے بہت غمزدہ ہوں اور ہم ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کریں گے اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام

عطا فرمائے۔

پی پی پی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار اور ان کے لیئے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھی پیپلزپارٹی کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر چوہدری احمد مختار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔


ای پیپر