Separation of Urva Hussain and Farhan Saeed? Social media users in conflict
کیپشن:   باقاعدہ اعلان یا تصدیق کسی کی بھی جانب سے ابھی تک نہیں کی گئی.تصاویر بشکریہ عروہ حسین انسٹاگرام
25 نومبر 2020 (11:38) 2020-11-25

لاہور:بادشاہی مسجد میں نکاح کے بندھن میں بندھنے والے فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی علیحدگی کی خبروں نے سوشل میڈیا صارفین کو کشمکش میں مبتلا کررکھا ہے اور مقامی میڈیا اوردیگر ویب سائٹس کی جانب سے دونوں کی علیحدگی کے حوالے سے بھی خبریں سرگرم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کی سب سے خوبصورت جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور اداکار و گلوکار فرحان سعید کے درمیان یہ خبر وائرل ہوئی کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس کاباقاعدہ اعلان یا تصدیق کسی کی بھی جانب سے ابھی تک نہیں کی گئی۔

مقامی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کے درمیان بڑھتے تناﺅ اور باہمی اختلافات نے علیحدگی کا رخ اختیار کرلیا اور دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کے لئے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

لیکن اگر ان خبروں کا جائزہ لیا جائے اور دونوں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کو دیکھا جائے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ تمام افواہیں ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی۔کیونکہ عمومی طور پر ہوتا یہ آیا ہے کہ جب بھی کوئی معروف جوڑی کے درمیان تعلق ختم ہوتا ہے تو ان کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے اس چیز کا اندازہ اس صورت میں ہوجاتا ہے جب انہوں نے دونوں کی تصاویر اپنے اپنے اکاﺅنٹس سے ڈیلیٹ کردیں ہوں جس کی تازہ ترین مثال حال ہی میں اداکارہ نمرہ خان کی ہے جنہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں تھی۔

اداکارہ عروہ حسین اور اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے انسٹاگرام اکاﺅنٹس میں دونوں کی اکٹھی تصاویر ابھی تک موجود ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں کے درمیان ابھی تک اس تعلق کو ختم نہیں کیا گیا اور اگر ایسا کچھ ہے بھی کوئی اختلافات ہیں بھی تو ان کو سلجھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

علیحدگی کی خبریں وائرل ہونے پر دونوں کی جانب سے فی الحال خاموشی اختیار کی گئی ہے اور نہ تو ان خبروں کی تردید کی گئی ہے اور نہ ہی تصدیق کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور اداکار و گلوکار فرحان سعید 16 دسمبر 2016 ءمیں لاہور کی بادشاہی مسجد میں نکاح کے بندھن میں بندھے تھے۔


ای پیپر