Another blow to Lanka Premier League: Asif Ali also withdraws
کیپشن:   اس سے پہلے محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی ایل پی ایل سے دستبر دار ہو چکے ہیں۔فوٹو/فائل
25 نومبر 2020 (10:33) 2020-11-25

اسلام آباد:قومی کرکٹر آصف علی بھی لنکن پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے‘ جارحانہ بلے بازی کرنے والے آصف علی نے قائد اعظم ٹرافی کو ترجیح دیتے ہوئے لنکن پریمیئر لیگ سے دستبرداری اختیار کی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زبردست کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپسی کرنا چاہتے ہوں۔ آصف علی قائد اعظم ٹرافی میں ناردرن کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  آصف علی کا ایل پی ایل میں جافنا سٹالینز سے معاہدہ ہے۔ انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ میں حصہ نہ لینے کے فیصلے سے جافنا سٹالینز کو آگاہ کردیا۔

 جافنا سٹالینز میں آصف علی کے علاوہ قومی ٹیم کے آل رائو نڈر شعیب ملک اور فاسٹ بائولر  عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

 لنکن پریمیئر لیگ 26 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس سے پہلے محمد حفیظ اور کامران اکمل بھی ایل پی ایل سے دستبر دار ہو چکے ہیں۔

یادر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی لنکا پریمیئر لیگ کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہیں اوروہ سری لنکا پہنچ چکے ہیں۔


ای پیپر