Second wave, pandemic, daily cases, NCOC, WHO
25 نومبر 2020 (09:55) 2020-11-25

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگی ، یومیہ کیسز 3 ہزار سے بڑھ گئے ، ایک دن میں مزید 59 افراد جاں بحق ، اموات کی تعداد 7 ہزار 803 تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق 3 ہزار 9 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین 3 لاکھ ، 82 ہزار ، 892 ہو گئے۔ 3 لاکھ 32 ہزار 974 صحت یاب ہو چکے ہیں۔

صوبہ سندھ میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کاروباری اوقات مقرر ، کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر شہروں میں پولیس اور انتظامیہ نے دکانیں بند کرا دیں۔ اس کے علاوہ کراچی میں تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری جمیل سومرو کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد بلاول بھٹو نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا۔

دوسری جانب عالمی وبا دنیا بھر میں 14 لاکھ 14 ہزار 621 قیمتی جائیں نگل چکا ہے، وبا کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 6 کروڑ 99 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ 4 کروڑ 29 لاکھ افراد صحت یاب ہونے کے بعد ابھی ایک کروڑ 71 لاکھ 35 ہزار سے زائد ایکٹو کیسز موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صرف امریکا میں ایک کروڑ 29 لاکھ 55 ہزار سے زیادہ افراد مہلک وبا کا شکار ہو چکے ہیں ، متاثرین کی یہ تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک انڈیا ہے جہاں یہ تعداد 92 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

اپنے ملک کو عالمی وبا کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے بہت سے ملکوں نے ویکسین کے لیے امریکا، روس اور چین سے رابطے کر لیے ہیں ، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کی منظوری دیدی ہے۔


ای پیپر