Rain, cities, Punjab, cold, Meteorological Department
کیپشن:   فائل فوٹو
25 نومبر 2020 (09:24) 2020-11-25

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہلکی بارش سے موسم سرد ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلح ابر آلو رہے گا۔ جبکہ بالائی اور وسطی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں بارش تو کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، زیارت اور سوات کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی، جبکہ چھتر پلین میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ونیکے تارڑ، کوٹ ادو، گوجرہ ، شاہ کوٹ اور کالا باغ میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ ، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا مکان ہے۔

ادھر کراچی کے گردو نواح میں بارش سے موسم سرد ہوگیا جبکہ نواب شاہ میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، اس کے علاوہ بجلی کے فیڈر ٹرپ ہو گئے۔

خیال رہے کہ ملک میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑوں کے استعمال میں اضافہ کر دیا ہے۔ لیکن سردی آتے ہی شہریوں کو گیس کے مسئلے کا بھی سامنا ہے۔ جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو کیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت صرف باتیں ہی کر رہی ہے۔ سردی آتے ہی حکومتی کارکردگی کا پول کھل جاتا ہے۔ حکومت صرف بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے لیکن کام کوئی نہیں کر رہی۔


ای پیپر