Munir Akram, evidence, Indian terrorism, Antonio Guterres, UNO
کیپشن:   فائل فوٹو
25 نومبر 2020 (08:52) 2020-11-25

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ڈوزیئر کی کاپی سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق منیر اکرم نے انتونیو گوتریس کو تفصیلی بریفنگ بھی دی ، امریکا ، برطانیہ اور دیگر اہم ممالک میں تھنک ٹینکس کو بھی ڈوزیئر بھیجا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کو ڈوزیئر پیش کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس سے بھارتی دہشت گردی ختم کرانے کی درخواست کی ہے۔ کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان دفاع کا حق رکھتا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ بھارت سی پیک سبوتاژ کرنے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔ بھارتی دہشت گردی یو این چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے اور کہا کہ بھارتی پاکستان میں دہشت گردی کرانے میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان میں دہشت گردی کروا رہی ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت بھی دیئے تھے۔ شاہ محمود قریشی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ یہ تمام ثبوت یو این سمیت عالمی طاقتوں کو پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کو قائم کرنے کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔ دہشت گردی کی اس جنگ میں جتنا نقصان پاکستان کو ہوا ہے اتنا کسی اور ملک کا نہیں ہوا۔ چین اور روس سمیت اکثر بڑے ملکوں نے اس حوالے سے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ بھارت پاکستان اور افغانستان میں خود دہشت گردی کرواتا ہے اور اس کا الزام پاکستان پر لگا دیتا ہے۔


ای پیپر