وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی زندگی خطرے میں
25 نومبر 2019 (21:22) 2019-11-25

لندن: وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولیان اسانج کی جیل میں خراب صحت پر کئی ڈاکٹروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کم از کم ساٹھ ڈاکٹروں نے وکی لیکس کے بانی کی جیل میں خراب صحت کے تناظر میں ایک کھلا خط تحریر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس خط میں ان کی صحت کو لاحق شدید خطرات کو بیان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تحریر کیا ہے کہ جیل میں اسانج کی صحت خراب سے خراب تر ہو رہی ہے اور یہ ان کی زندگی کے لیے خطرناک صورت حال ہے۔ اسانج کو ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی لندن کی ایک عدالت نے پچاس ہفتوں کی سزا سنائی تھی اور وہ یہی سزا کاٹ رہے ہیں۔ ان کی امریکا کو حوالے کرنے کے مقدمے کی کارروائی اگلے سال فروری میں شروع ہو گی۔


ای پیپر