سعودی شہری کی پرانی کھٹارہ گاڑی لاکھوں ڈالر کی ہوگئی
25 نومبر 2019 (20:16) 2019-11-25

ریاض: سعودی شہری کے دیکھتے ہی دیکھتے لاٹری نکل گئی۔ آگ سے تباہ ہونے والی پرانی گاڑی 30 لاکھ ریال میں نیلام ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق آگ لگنے سے گاڑی کے برباد ہونے پر سعودی شہری نے طے کرلیا تھا کہ اسے پرانی گاڑیوں کے مرکز(التشلیح)کے حوالے کر کے اس سے چھٹکارا حاصل کر لے گا۔واضح رہے کہ التشلیح سعودی عرب میں ایسے مقام کو کہتے ہیں جہاں ناکارہ گاڑیاں تول کر فروخت کی جاتی ہیں۔ خریدار قابل استعمال پرزے اور دیگر سامان نکال کر فروخت کرتے ہیں۔

بعد ازاں سعودی شہری نے گاڑی کو تشلیح کے حوالے کرنے کے کا ارادہ ترک کر کے اسے امریکہ کے بین الاقوامی نیلام گھر میں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا۔ نیلامی کے دوران اسے احساس ہوا کہ آگ سے برباد ہونے والی گاڑی کتنی قیمتی اور نایاب ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے۔ دنیا بھر میں اس ماڈل کی صرف 34 گاڑیاں موجود ہیں۔امریکی کارساز کمپنی نے 1961 میں یہ گاڑی بنیادی طور پر کمپنی کے ایک بڑے کلائنٹ کے لیے تیار کی تھی۔ اس میں ریسنگ کار کا انجن لگا ہوا ہے۔ یہ گاڑی اب ایک دوسرے سعودی شہری کی ملکیت ہے اور اسے ان دنوں دارالحکومت میں ریاض سیزن کے موٹر شو میں ر کھا گیا ہے۔


ای پیپر