مریم نواز کی صحت ٹھیک نہیں ،سردار ایاز صادق
25 نومبر 2019 (19:18) 2019-11-25

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مریم نواز کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور ان کے والد بھی بیمار ہیں، نواز شریف لفٹر تک خود چل کر گئے گاڑی سے نکل کر آئے، اللہ نہ کرے شیخ رشید کو ڈینگی ہو اور پلیٹ لیٹس 5ہزار تک آئیں.

اب وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید کا بھی سروسز ہسپتال میں علاج کرایا جائے۔پیر کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پروفیسر محمود ایاز پروفیشنل ڈاکٹر ہیں، سیاسی ٹیم نہیں تھی، پلیٹ لیٹس کی رپورٹسس سروسز ہسپتال میں بن رہی تھی.

افسوس کی بات ہے کہ جس طرح کلثوم نواز کی صحت پر سیاست کی اور پھر معافیاں مانگیں، کیا شیخ رشید سچ بولتے ہیں، چھوٹی ذہنیت رکھنے والے کا بھی علاج کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک پر امن مارچ کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جاتا ہے۔


ای پیپر