مجھے دسمبر تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا ہے: مولانا فضل الرحمان
کیپشن:   فائل فوٹو
25 نومبر 2019 (14:33) 2019-11-25

اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں کہ آئندہ 3 ماہ کے اندر نئے انتخابات کرائے جائیں گے۔

ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آزادی مارچ میں مذاکرات کے دوران انہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ دسمبر تک تبدیلی آجائے گی۔ حکومت جائے گی یا ان ہاؤس تبدیلی آئے گی اس کا انتظار کرنا ہو گا۔

مولانا فضل الرحمان کے مطابق آزادی مارچ کے مقاصد حاصل ہو رہے۔ انہیں نئے سال کے آغاز میں انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔ مولانا کا مزید کہنا ہے کہ تمام طبقات متفق ہیں حکومت نہیں چل سکتی، کل اے پی سی بلائی ہے۔ لائحہ عمل پر غور ہو گا۔ شہباز شریف بیرون ملک ہیں، تاہم اعلیٰ لیگی وفد اے پی سی میں شریک ہوگا۔


ای پیپر