کرونا کی وجہ سے لگائی گئی ایمرجنسی ختم
25 May 2020 (19:19) 2020-05-25

ٹوکیو:جاپان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں لگائی گئی ایمرجنسی ہٹا دی ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے کا ٹی وی پر اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جاپان کی حکومت نے ایمرجنسی اٹھانے کے حوالے سے انتہائی سخت پیمانہ رکھا تھا، جس پر اب پورے اترے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جاپان کورونا وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو گیا ہے,جاپان نے اپریل کے شروع میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے خدشے پر ٹوکیو سمیت 6 ریجن میں ایمرجنسی لگائی تھی۔


ای پیپر