لاک ڈائون میں سختی ،حکومت نے عوام کو الرٹ کر دیا
25 May 2020 (19:06) 2020-05-25

اسلام آباد :وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح عوام نے احتیاط نہ کی تو سخت ترین لاک ڈائون کی طرف جانا پڑے گا ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عیدالفطر کے دوران حکومتی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کیساتھ ساتھ ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو بیماری زیادہ تیزی سے پھیلے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا ہو بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 37 ہزار 700 مریض زیر علاج جبکہ 112 کورونا مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں 34 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں 55 لاکھ سے زائد کورونا کیسز اور ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے متنبہ کیا ہے کہ عوام سمجھ رہے ہیں کہ کورونا صرف عید تک تھا، ایس اوپیز پر عمل نہیں کیا جا رہا، حالات یہی رہے تو حکومت لاک ڈاؤن سخت کرنے پر غور کر سکتی ہے۔


ای پیپر