ثانیہ مرزا کی عید تصاویر وائرل
25 May 2020 (17:45) 2020-05-25

ممبئی : ٹینس سٹار ثانیہ مرزا جو ہمیشہ سے سوشل میڈیا اور پوری دنیا میں مقبول رہی ہیں اب عید الفطر پر نئی تصاویر شیئر کیں ،جو دیکھتے ہی دیکھتے ان کے مداحوں نے بے پناہ پسند کیں ۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کی عید پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ

مرزا نے عید الفطر کے حوالے سے ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے وہ اپنے بیٹے ازہان کیساتھ ایک خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں ۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ تصویروں میں ثانیہ اور ان کا بیٹا ازہان سفید کپڑوں میں ملبوس ہیں اور ثانیہ ازہان کی جانب محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں،ایک اور ٹوئٹ میں ثانیہ نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عید گھر میں ہی منائیں گی تاکہ وہ خود بھی اور ان کے عزیز بھی محفوظ رہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی گھر پر رہنے کی تلقین کی ، ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا ہی مشکل دور سے گزر رہی ہے، عید کے خاص موقع پر خدا تعالیٰ سے اس کے کرم کی دعا کریں۔


ای پیپر