معروف اداکار کرن کمار کرونا کا شکار ہو گئے
25 May 2020 (15:13) 2020-05-25

نئی دہلی:بالی ووڈ کے معروف اداکار کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت اآگیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرن کمار میں بظاہر کرونا سے متعلق کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں لیکن جب انہوں نے ہسپتال جا کر اپنا کرونا ٹیسٹ کروا یا تو وہ مثبت اآیا ،جس کے بعد اداکار نے خود کو گھرمیں قرنطینہ کر لیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 74 سالہ کرن کمار 14 مئی کو ہسپتال گئے اور کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جبکہ انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔دھڑکن سمیت متعدد معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے کرن کمار نے کہا کہ ’مجھ میں وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں اور 14 مئی کو میں طبی معائنے کیلئے ہسپتال گیا تھا جہاں کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازمی تھا لہٰذا میں نے اپنا ٹیسٹ کروا لیا جس کی رپورٹ مثبت آئی لیکن اس وقت مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تھیں اور نہ اب ظاہر ہوئی ہیں، مجھے کوئی بخار تھا نہ ہی کھانسی، میں بالکل ٹھیک ہوں اور خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے خود کو اہل خانہ سے مکمل الگ تھلگ کر لیا ہے۔ میرے اہل خانہ بلڈنگ کی دوسری منزل پر رہتے ہیں جبکہ میں تیسری منزل پر رہائش پذیر ہوں۔ 26 یا 27 مئی کو میں اپنا دوسرا ٹیسٹ کروانے جاؤں گا لیکن اس وقت میں بالکل ٹھیک ہوں۔


ای پیپر