عید کے بعد لاک ڈائون ہو گا یا نہیں؟شیخ رشید کی بڑی خبر
25 May 2020 (15:07) 2020-05-25

راولپنڈی :شیخ رشید نے عید کے بعد لاک ڈائون کے حوالے سے بڑی خبر دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اب لاک ڈائون پہلے جیسا نہیںہو گا ،ان کا کہنا تھا عوام کو حکومت کی بتائی ہوئی ہدایات پر سختی سے عمل دراآمد کرنا چاہیے ،تاکہ ملک میں کرونا کیسز کی تعداد میں اضافہ نہ ہو ۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کہاچینی کے بعد وزیراعظم نے آٹے کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چینی کے بعد آٹے بحران کی رپورٹ فی الفور جمع کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ چینی کے بعد آٹا بحران کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، چینی کے کیسز ایف آئی اے اور نیب کو دیے جارہے ہیں اسی طرح آٹے کے کیس بھی نیب اور ایف آئی اے کو دیے جارہے ہیں۔


ای پیپر