کیا سنجے دت نے اسلام قبول کر لیا؟سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
25 May 2019 (22:09) 2019-05-25

نئی دہلی : سنجے دت کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میںدیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک شاندار افطار ڈنر میں شامل ہیں اور اس میں ظ اہر کیا گیا ہے کہ شاید سنجے دت نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے جا رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت ایک نمازی ٹوپی پہن کر ایک افطار ڈنر میں شامل ہیں جبکہ یہ تصویر ذاکر نائیک سپورٹر نامی پروفائل پر اپ ڈیٹ کی گئی ہے ،جس میں انہوں اسلام میں داخل ہونے پر دعائیں دی گئیں ۔

لیکن اس تصویر کے پیچھے چھپی حقیقت کچھ اور ہی نکلی ،تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سنجے دت کے ٹوئٹر پر اپ لوڈ ہونے والی تصویر کچھ اور ہی ہے جس میں سنجے دت نے ناتوکوئی نمازی ٹوپی پہن رکھی ہے اور نہ ہی وہ کسی افطار ڈنر میں شریک ہیں ،خبر کے مطابق سنجے دت کی نمازی والی اصل تصویر سنجے دت کے ٹوئٹر ہینڈل سے لی گئی جس کو بعد میں ایڈیٹ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا ۔


ای پیپر