عید کے بعد ہو سکتا ہے دو وزیروں کو تبدیل کر دیا جائے :شیخ رشید
25 May 2019 (21:29) 2019-05-25

لاہور :وفاقی وزیر شیخ رشید نے ایک دفعہ پھر اپنی سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے عید کے بعد کابینہ میں ردو بدل کا ٹریلر چلے گا ۔

شیخ رشید نے عید پر ریل کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر تے ہوئے 50فیصد تک کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ،انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ٹرین پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں 60لاکھ تک اضافہ ہو ا ہے جس کی وجہ سے ہمیں پرائیویٹ ویگن چلانے کیلئے مزید لوگوں سے بات کرنی ہے ان کا کہنا تھا اس وقت تین بڑی پارٹیوں کیساتھ پاکستان ریلوے مل کر کام کر رہی ہے ۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے عید کے بعد وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا،ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ تھوڑی بہت افواہیں ہیں،ایک دو وزیروں کی تبدیلیوں کا ٹریلر چلے گا،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

شیخ رشید نے عبدالفطر پر 3 خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا،وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کی کامیابی پر پاکستان کو محتاط رہنا ہو گا،بھارتی وزیراعظم کی جماعت نے کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا،ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چیئرمین نیب کے خلاف سازش میں شریک نہیں،ن لیگ اپنے مقاصد کےلئے چیئرمین نیب کو نشانہ بنانا چاہتی ہے۔


ای پیپر