بھارت کاجنگی جنون ۔۔۔خوفناک سازش
کیپشن:   Image Source : Facebook NM
25 May 2019 (20:41) 2019-05-25

نئی دہلی: بھارت نے خطے کو جنگی جنون میں مبتلا کرنے کی کوششیں شروع کردیں، آس پاس کے ملکوں کو دوست قرار دے کر اسلحہ فروخت کرے گا، جنگی ساز و سامان کی فروخت کیلئے طریقہ کار میں نرمی کردی۔

بھارت اپنا جنگی جنون خطے میں پھیلانے لگا،علاقائی ملکوں کو اسلحہ بیچنے کیلئے طریقہ کار نرم کرڈالا،جن ملکوں کو اسلحہ بیچے گا، انہیں اپنا دوست ملک بھی قرار دیا۔ان ملکوں میں افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور آس پاس کے دوسرے ملک بھی شامل ہیں۔ بھارت نے ایک تیر سے دو شکارکئے،اسلحہ فروخت کرکے مال کمائے گا اور چین کے مفاد کو بھی نقصان پہنچائے گا۔

بھارتی حکام کے مطابق ،نجی کمپنیوں کو بھی جنگی ساز و سامان کی فروخت کی اجازت مل جائے گی، بھارت کا اصل ہدف بنگلا دیش اور افغانستان ہیں،ڈھاکا چینی اسلحے کا بڑا خریدار ہے اور آبدوزیں بھی لے رہا ہے۔ بھارت اپنے میزائل براہموس اور آکاش، لڑاکا جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھی فروخت کیلئے پیش کر سکتا ہے ، بھارت کا ایک اور ہدف علاقے میں چین کا اثر رسوخ کم کرنا ہے۔ان ملکوں کو دوستی کے جال میں پھنسانے کا مقصد خطے میں بھارتی چوہدراہٹ کے قیام کی کوشش بھی ہے۔


ای پیپر