تین لاکھ سالہ قدیم انسانی باقیات دریافت
25 May 2019 (19:44) 2019-05-25

ہیفائی:چین کے ماہر آثارقدیمہ نے تین لاکھ سالہ قدیم انسانی باقیات دریافت کرلی ہیں۔یہ باقیات چین کے مشرقی صوبے انہوئی کی کائونٹی ڈانگ ژی سے ملی ہیں۔

ماہرین نے100سے زیادہ ایسے پتھر بھی دریافت کیے ہیں جو قدیم انسانی استعمال کیا کرتے تھے،توقع ہے کہ ان آثار سے مشرقی ایشیائی تہذیب اور ثقافت کے بارے میں بہت سی معلومات سامنے آسکیں گی انسانی باقیات اور پتھروں کے نمونے کھدائی کے دوران ملے ہیں اس علاقے میں کھدائی کا کام گزشتہ 15سال سے جاری تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ آثار قدیم غار سے ملے ہیں،اس غار سے ناصرف قدیم انسانی باقیات دریافت ہوئی ہیں بلکہ انسانی رویے کے بارے میں بھی مختلف شہادتیں حاصل ہوئی ہیں جس سے اس زمانے کے انسان بارے بہت سی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔


ای پیپر