وزیر اعظم عمران خان کے اچانک دورے
کیپشن:   Image Source : Screenshot
25 May 2019 (18:08) 2019-05-25

سرگودھا: وزیراعظم کے سرگودھا اور خوشاب کے اچانک دورے، عمران خان نے سرکاری دفاتر، سکولوں اور ہسپتالوں میں انتظامات کا جائزہ لیا اور ایک بیڈ پر 3 مریض بچوں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

ضلعی انتظامیہ کے تمام افسر وزیر اعظم کے دورے سے لا علم نکلے، عمران خان کی آمد سے اڑھائی منٹ قبل سٹاف نے ڈی ایچ کیو کی سکیورٹی سنبھالی، مشیر صحت، سینیٹر فیصل جاوید بھی ہمراہ تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ڈی ایچ کیو آمد پر لوگوں میں گھل مل گئے اور مصافحہ کیا، عوام نے عمران خان زندہ آباد کے نعرے لگائے، جس پر انہوں نے لوگوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔

وزیر اعظم 14 منٹ تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں موجود رہے، عمران خان کی سرگودھا اچانک آمد کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔


ای پیپر