File Photo

نواز شریف 2014میں اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے ،خورشید شاہ کے سنسنی خیز انکشاف
25 مئی 2018 (23:45) 2018-05-25

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے عمران خان کے حکومت میں آنے کی صورت میں پہلے 100دن کے پروگرام کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری معلومات کے مطابق فہمیدہ مرزا تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں ،جلیل عباس جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کےلئے ہم نے پیش کیا تھا یہ نام خلائی مخلوق کی طرف سے نہیں دیا گیا،وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم کوئی جج نہیں بیوروکریٹ یا سیاستدان ہونا چاہیے، ہم نے کبھی ہزارہ صوبے کا مطالبہ نہیں کیا ، سندھ میں صوبے کا مطالبہ تو اندرون سندھ والوں کا ہونا چاہیے، 2014کے دھرنوں میں نوازشریف مستعفی ہوکر اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے ،انہوں نے گھبرا کر کہا بس بہت ہوگیا مگر میں نے انہیں اسمبلی توڑنے سے روکا .

اس بات اور ملاقات کے اسحاق ڈار گواہ ہیں ۔وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔خورشیدشاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور نوازشریف کی جانب سے پہلے کہا گیا تھا کہ اپوزیشن جو نام تجویز نگران وزیراعظم کےلئے تجویز کرےگی ہم وہ مان لیں گے پھر ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم کوئی جج نہیں بیوروکریٹ یا سیاستدان ہونا چاہیے ، پارلیمانی کمیٹی میں نام گیا تو (ن) لیگ اور تحریک انصاف اکٹھے ووٹ دیں گے ،جلیل عباس جیلانی کا نام نگران وزیراعظم کےلئے ہم نے پیش کیا تھا یہ نام خلائی مخلوق کی طرف سے نہیں دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا 100دن کا پروگرام پری پول ریگنگ ہے ،ہماری معلومات کے مطابق فہمیدہ مرزا تحریک انصاف میں شامل ہو رہی ہیں ، فہمیدہ مرزا کی (ن) لیگ والوں سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ہزارہ صوبے کا مطالبہ نہیں کیا ، سندھ میں صوبے کا مطالبہ تو اندرون سندھ والوں کا ہونا چاہیے ۔خورشید شاہ نے کہا کہ 2014کے دھرنوں میں نوازشریف مستعفی ہوکر اسمبلیاں توڑنا چاہتے تھے ،انہوں نے گھبرا کر کہا بس بہت ہوگیا مگر میں نے انہیں اسمبلی توڑنے سے روکا ، اس بات اور ملاقات کے اسحاق ڈار گواہ ہیں ، اس وقت نوازشریف زرداری صاحب سے ملنا چاہتے تھے،دھرنوں کے موقع پر زرداری صاحب نے کہا نوازشریف میرا وزیراعظم ہے مگر بعد میں جب زرداری صاحب مشکل میں تھے تو سیکشن آفیسر سے کال کروا کے نوازشریف نے کھانا کینسل کروا دیا ۔


ای پیپر