بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ویرات کوہلی کا چیلنج قبول کر لیا

25 مئی 2018 (23:25)

ممبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنے ملک کے وزیراعظم نریندرا مودی کو فٹنس کا چینلج دیدیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی وزیراعظم نے کوہلی کا یہ چیلنج قبول کرلیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ہم فٹ تو انڈیا فٹ مہم کے سلسلے میں بھارتی وزیرکھیل راجیا وردھن سنگھ راٹھور نے خواہش ظاہر کی کہ انڈیا کو فٹ ہونا چاہیے ، بھارت کرکٹ کپتان نے یہ چیلنج قبول کرلیا اور فٹنس کی ایک ویڈیو شیئرکردی۔

ساتھ ہی کوہلی نے لکھاکہ میں نے چیلنج قبول کرلیا ہے اور اب یہ چیلنج اپنی اہلیہ انوشکا شرما، وزیراعظم نریندرا مودی اور ایم ایس دھونی کو بھی دیتا ہوں۔ کوہلی کے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی میدان میں کود پڑے اور ٹوئٹر پر لکھا کہ چیلنج قبول کیا، ویرات! میں بھی اپنی ویڈیو جلد ہی شیئرکروں گا۔

دوسری طرف بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند ویرات کوہلی کی جانب سے دیا گیا چیلنج قبول کرلیا۔ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے خاوند ویرات کوہلی کی جانب سے دیا جانے والے فٹنس چیلنج قبول کرلیا، کوہلی کو یہ چیلنج دراصل وزارت کھیل کی جانب سے دیا گیا تھا۔جس کے جواب میں نہ صرف کوہلی نے اسے قبول کیا بلکہ اپنی اہلیہ انوشکا کے ساتھ اپنے ملک کے وزیراعظم نریندر مودی اور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بھی چیلنج دے ڈالا۔

انوشکا نے جواب میں ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ جم میں ایکسرسائز کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں، دوسری جانب نریندر مودی نے بھی اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔

مزیدخبریں