Photo credit Yahoo

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے خواتین ٹیم بھی لانچ کردی
25 مئی 2018 (22:55) 2018-05-25

اسلام آباد: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے خواتین ٹیم بھی لانچ کردی ۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل نےابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کا درجہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے خواتین ٹیم بھی لانچ کردی ہے۔لانچنگ کی پر وقار تقریب میں بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ابتدائی طور پر 15رکنی ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کا درجہ دیدیا۔

بلائنڈ خواتین ٹیم کی لانچنگ تقریب میں نین عابدی، جویریہ ودود،ناہیداخان کی شرکت کی ۔ان کے علاوہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سلطان شاہ، پی سی بی ویمن ونگ کےسربراہ شاہد اسلم نے بی اس تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین بلائنڈ کونسل نے اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلائنڈ کونسل سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم رواں برس نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم بنائی ہے انکے ساتھ بھی سیریز ہوسکتی ہے۔چیئرمین بلائنڈ کونسل سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد لڑکیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔40 سے50لڑکیوں کوملک بھرسے منتخب کےا۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مردوں کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم موجود ہے جو اپنی کارکردگی کے حوالے سے اپنا منفرد نام رکھتی ہے۔


ای پیپر