برائلر کھانے کے شوقین افراد ہ کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

25 مئی 2018 (22:38)

فیصل آباد: برائلر مرغیوں پر برڈ فلو کا حملہ عوام کو بیمار لاغر مرغیاں کھلا ئے جا نے کا انکشاف، ہوٹلوں میں ہو نے والی افطار پارٹیوں میں بیمار اور مردہ برا ئلر مرغی کے استعمال کا خدشہ ،تفصیل کے مطا بق گز شتہ چند دنوں سے سے افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ برا ئلر مرغی پرشدید گرمی کی وجہ سے برڈ فلو کا شدید حملہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بیمار اور لاغر برا ئلر مر غی کی بھر مار ہو چکی ہے ۔

دکاندار سستے پروٹین کے نام پر عوام کو بیمار اور لا غر مرغی فروخت کر رہے ہیں، ذرائع کے مطا بق ماہ رمضان میں مختلف ہو ٹلز میں ہو نے والی افطار پارٹیوں میں وافر مقدار میں بیمار اور مردہ برائلر مرغی کا استعمال ہو رہا ہے ،فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظا میہ نے عوام کو بیمار اور لا غر مرغی کھلا نے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

مزیدخبریں