Photo Credit Yahoo

افغانستان ،طالبان نے تمام سکول بند کروا د ئیے،ہزاروں طلباءمتاثر
25 مئی 2018 (21:41) 2018-05-25

کابل:طالبان نے افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں تمام سکول بند کروا د ئیے ،ہزاروں طلباءمتاثر ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد ستائیس پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو حکام نے بند کر دیا ہے۔ ان اسکولوں میں گیارہ ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔


ای پیپر