لیبیا بم دھماکوں سے لرز اٹھا
25 مئی 2018 (18:01) 2018-05-25

تریپولی: لیبیا کا سیاحتی شہر بن غازی بم دھماکے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ کسی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


تفصیلات کے مطابق لیبیا کا سیاحتی شہر بن غازی بم دھماکے سے لرز اٹھا ، شہر کے مصروف علاقے میں واقع ہوٹل کے سامنے دھماکا خیز مواد سے بھری کار کو اڑا دیا گیا، دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور انہیں نقصان پہنچا۔ سڑک کنارے کھڑی 8 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا دیا۔ لیبیا میں مصروف عمل کسی بھی شدت پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


ای پیپر